28مئی کوسورج بیت اللہ شریف کے اوپر سے گزرے گا قبلہ رخ کا تعین کیا جا سکے گا

image

28مئی کوسورج بیت اللہ شریف کے اوپر سے گزرے گا قبلہ رخ کا تعین کیا جا سکے گا۔

ماہرین کے مطابق 28مئی اتوارکی دوپہر کوسورج بیت اللہ شریف کے اوپر سے گزرے گا قبلہ رخ کا تعین کیا جا سکے گا۔

اس روزبیت اللہ کا سایہ نہیں ہو گا اور دنیا بھر کے سایوں کا رخ بیت اللہ شریف کی جانب ہو گا اس روز قبلہ رخ کا درست تعین کیا جا سکے گا۔

دوبارہ سورج16جولائی کو بیت اللہ کے اوپر سے گزرے گا اس روز بھی قبلہ رخ کا تعین کیا جا سکتا ہے۔

28مئی کو قبلے کا رخ متعین کرنے کیلئے زمین میں ایک چھڑی عموداً گاڑھ دیں اس مقررہ وقت پر اس چھڑی کے سایے پر خط کھینچ دیں اور اس خط پر عموداً گرائیں اور شمالاً جنوباًزاویہ قائمہ بنائیں یہی خانہ کعبہ کا درست رخ ہوگا،اس برس سورج دوسری مرتبہ16جولائی کو بیت اللہ شریف کے اوپر سے گزرے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.