ہیرو کی طرح جان بچائی ۔۔ اسسٹنٹ کمشنر کا کار حادثے میں زخمی ہونے والے نوجوان کو بچانے کا واقعہ، کیسے اسپتال پہنچایا؟

image

کراچی کے اسسٹنٹ کمشنر نارتھ ناظم آباد حاظم بھنگوار اپنے نرم رویے اور فیشن کی وجہ سے تو مقبول ہیں ہی مگر آئے دن سوشل میڈیا پر ان کا انسانی ہمدردی کے حوالے سے کوئی نہ کوئی کارنامہ سامنے آجاتا ہے جس سے لوگ مزید ان کی شخصیت سے متاثر ہوجاتے ہیں۔ گزشتہ روز بھی حاظم بھنگوار کی ایسی تصویر وائرل ہوئی جس میں انھیں ایک شدید زخمی نوجوان کے ساتھ بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

حاظم بھنگوار کے مطابق وہ شاہجہاں ایونیو سے گزر رہے تھے جہاں ان کے سامنے ایک تیز رفتار کار نے نوجوان کو کچل دیا اور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔

حاظم بھنگوار نے سڑک پر پڑے زخمی نوجوان کو اپنی گاڑی میں ڈالا اور قریبی نجی اسپتال پہنچایا جہاں اسے بروقت طبی امداد فراہم کی گی اور اس طرح نوجوان کی جان بچ گئی۔ حاظم بھنگوار کے مطابق نوجوان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

سوشل میڈیا پر حاظم بھنگوار کے اس عمل کو بہت سراہا جارہا ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.