تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان فواد چوہدری نے عمران خان سے راہیں جدا کرنے کا اعلان کردیا
ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے تحریک انصاف سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں نے 9 مئی واقعات کی واضع مذمت کی، میں نے اپنی پارٹی پوزیشن سے استعفیٰ دے دیا ہے اور عمران خان سے بھی راہیں جدا کر رہا ہوں۔
اس سے قبل ذرائع کا کہنا تھا کہ فیصل واوڈا نے نیب راولپنڈی میں پیشی کے بعد فواد چوہدری سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی تھی۔
ذرائع نے بتایا تھا کہ فیصل واوڈا سے ملاقات کے بعد فواد چوہدری بڑا فیصلہ کرنے کو تیار ہوئے، اس دوران کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کی وجہ سے سیاست سے دل اٹھ گیا ہے۔