سعودی عرب کا ایک اور ملک کیساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان

image

ریاض: سعودی عرب اور کینیڈا نے سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے تمام تنازعات کو ختم کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب اور کینیڈا کے درمیان تعلقات 6 سال بعد بحال ہو رہے ہیں۔ دونوں ممالک نے 2018 سے جاری تنازعات کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے درمیان بنکاک میں ہونے والی ملاقات میں دونوں مالک نے سفیروں کی تقرری کا بھی اعلان کر دیا۔

جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ کینیڈا اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی دونوں کی خواہش تھی جس کی بنیاد پر باہمی احترام اور مشترکہ مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: 

کینیڈا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں سفیروں کی تقرری کا عمل مکمل کیا جائے گا اور پھر سعودی عرب پر عائد پابندیاں اٹھائی جائیں گی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور کینیڈا کے درمیان تعلقات ترکی میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل اور اُس کے بعد مملکت میں ہونے والی گرفتاریوں کے بعد خراب ہوئے تھے۔ جس پر دونوں ممالک نے اپنے سفیروں کو واپس بلا کر لین دین بھی بند کردی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.