تم میری شکل کا مذاق اڑا رہی ہو۔۔ سلمان تاثیر کی بیٹی کا عفت عمر پر طنز! دونوں کا آپس میں کس بات پر جھگڑا ہوگیا؟

image

تم میری شکل کا مذاق اڑا رہی ہو۔۔ میرے ہونٹوں کا۔ بدصورت عورت میں صرف تمھارے لیڈر سے کہہ رہی تھی کہ اس عورت کی بھی سن لو۔ تم نے کبھی اپنی شکل دیکھی ہے؟

شدید غصے میں بھرے یہ الفاظ سوشل میڈیا آئکون اور ماڈل عفت عمر کے ہیں جو سارا تاثیر سے ٹوئٹر پر جھگڑ پڑیں۔ دونوں کے درمیان خوب ہی طنز و تحقیر بھرے الفاظ کے تبادلے ہوئے۔

واضح رہے کہ سلمان تاثیر کی بیٹی سارا نے ٹوئٹر پر سابق وزیر اعظم عمران خان کو ٹیگ کرتے ہوئے ملک سے باہر چلے جانے کا مشورہ دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت کو اس وقت کوئی بھی نہیں سنبھال سکتا۔ سارا عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھتی ہیں کہ ان کے سر پر بجلیاں گرنے دیں، انہیں ان کے قطروں میں ڈوبنے دیں اور پھر نئے جوش کے ساتھ واپس آئیں۔ خان صاحب ملک چھوڑ دیں۔

سارا کے ٹوئٹ کو عفت عمر نے ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ “خان صاحب مہربانی فرما کر ان کی بھی سن لیں“

بس پھر کیا تھا، سارا تاثیر نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے عفت عمر کو “سی گریڈ ایکٹریس“ کہا اور ان کے ہونٹوں کی سرجری کا مذاق اڑایا جس پر عفت عمر بھی پیچھے نہ رہیں۔

صارفین کا کہنا ہے کہ بھلے سیاسی نظریات جو بھی ہوں لیکن سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کی ظاہری شکل و صورت کا مذاق اڑانا بالکل ٹھیک نہیں۔ آپ کا کیا خیال ہے؟


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.