اقوام متحدہ کا شہدائے پاکستان کیلئے اعزازات کا اعلان

image

اقوام متحدہ نے شہدائے پاکستان کے لیے اعزازات کا اعلان کر دیا، جنرل اسمبلی میں یواین امن مشن کی 75 ویں سالگرہ پر تقریب منعقد کی گئی۔

تقریب کی صدارت یواین سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کی، امن مشن کے دوران شہید 8پاکستانی شہداء کو اعزاز سے نوازا گیا،سفیر محمد عامر خان اورکرنل راجہ افضال احمد نے شہداء کے میڈلز وصول کئے۔

شہداء میں لیفٹیننٹ کرنل آصف علی اعوان، میجر فیضان علی، میجر محمد سعد نعمانی، نائب صوبیدار سمیع اللہ، حوالدار محمد اسماعیل، لانس حوالدار محمد جمیل خان،حوالدار بابر صدیق اور نائیک رانا محمد طاہر اسلام فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہوئے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.