یہ بزرگ ٹھیک سے بول نہیں سکتے پر ایک دوسرے کو دیکھتے ہی گلے لگ گئے ۔۔ 1947 میں جدا ہونے والے بہن بھائی بڑھاپے میں کیسے ملے؟ جذباتی مناظر

image

والد کے انتقال کے بعد بھائی ہی بہن کا سہارا ہوتا ہے اور بہنیں ہی بھائیوں کے ناز نخرے اٹھاتی ہیں۔

پر یہ بد قمست بھائی بہن تو پیدائش کے کچھ سالوں کے بعد سے ہی دھکے کھانے لگے۔ جی ہاں ہم یہاں بات کر رہے ہیں 1947 میں ایک دوسرے سے جدا ہو جانے والے بھائی عبد العزیز اور بہن مہندا کور کی۔

جو آج 75 سالوں بعد دوبارہ مل گئے ہیں۔ اب حال یہ ہے کہ یہ دونوں ہی چل پھر نہیں سکتے ،بڑھاپے کے باعث دونوں ہی وہیل چیئر پر آ گئے ہیں۔ پر جیسے ہی بزرگ بہن بھائیوں نے ایک دوسرے کو دیکھا تو گلے لگ گئے، پھر 5 منٹ تک روتے رہے ۔ اب ان دونوں بہن بھائویں کے گھر والے بھی ایک دوسرے سے ملے اور تحفے تحائف دیے۔

مزید یہ کہ 1947 تقسیم ہند کی لڑائی جھڑپوں میں بہن گھر کے افراد کے ساتھ ہندوستان میں رہ گئی لیکن بھائی پاکستان آ گیا۔ مگر دونوں نے ہی ہار نہ مانی اور ایک دوسرے کو تلاش کرتے رہے۔

لیکن جب کوئی سرغ نہ لگا گھر والوں کا تو شیخ عبدالعزیز کی پاکستان میں شادی ہو گئی آج اس 78 سالہ بابا جی کا پاکستان میں خوشحال خاندان ہے جبکہ 81 سالہ مہند کور پر بھی اللہ پاک کی رحمت ہے، ایک ہنستا بستا گھرانہ ہے۔

واضح رہے کہ یہ ملاقات کرتار پور راہدری پر ہوئی اسکے علاوہ بہن مہندر کور نے سوشل میڈیا پر اپنی تلاش کیلئے ایک پوسٹ دیکھی جس کے بعد وہ پہچان گئیں کہ یہ ویڈیو میں نظر آنے والا شخص میرا بھائی ہی ہے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.