دورانِ پرواز طیارے کا دروازہ کھُل گیا، جنوبی کورین ایئرلائن کی بحفاظت لینڈنگ

image
جنوبی کوریا کی پولیس نے دورانِ پرواز آسیانہ ایئرلائنز کے جہاز کا دروازہ کھلنے کی تفتیش شروع کی ہے۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق جمعے کو ڈائیگو شہر میں لینڈنگ سے قبل طیارے کا ایمرجنسی دروازہ کھل گیا تھا۔

ایئرپورٹ کے فلائٹ شیڈول کے مطابق ایئربس اے 321 کے جہاز نے کھلے دروازے کے ساتھ مقامی وقت کے مطابق دن ساڑھے بارہ بجے ڈائیگو میں بحفاظت لینڈنگ کی۔

طیارے نے ایک گھنٹہ قبل جیجو جزیرے سے اُڑان بھری تھی۔

ایئرپورٹ پر ایمرجنسی امداد کے محکمے کے مطابق حادثے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا تاہم نو مسافروں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جن کو سانس لینے میں مشکل پیش آ رہی تھی۔

جیجو جزیرے کے محکمہ تعلیم کے مطابق جن افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا اُن میں آٹھ سکول کے بچے شامل ہیں۔

آسیانہ ایئرلائنز کے حکام کا کہنا ہے کہ پولیس ایک مسافر سے پوچھ گچھ کر رہی ہے جس کی نشست ایمرجنسی دروازے کے قریب تھی۔

ایئرلائنز کے ایک عہدیدار کے مطابق ’ایمرجنسی ایگزٹ کے قریب  بیٹھے ایک مسافر نے کہا تھا کہ اُس نے دروازے کے لیور کو چھوا تھا، پولیس مذکورہ شخص سے تفتیش کر رہی ہے۔‘

آسیانہ کے ترجمان نے بتایا کہ طیارے کو اترنے میں دو سے تین منٹ باقی تھے جب دروازے کے قریب بیٹھے ایک مسافر نے اُس کو کھولنے کے لیے لیور کو گھمایا۔

ٹوئٹر پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جہاز کے اندر تیز ہوا چل رہی ہے۔

Asiana Airlines A321 lands safely at Daegu Airport in South Korea after the emergency exit door was opened by a passenger on approach. 9 people taken to hospital with breathing difficulties. pic.twitter.com/Jzed4PMDvc

— Breaking Aviation News & Videos (@aviationbrk) May 26, 2023

ترجمان کے مطابق جس وقت دروازہ کھُلا طیارہ 200 میٹر کی بلندی پر تھا۔

ترجمان کے مطابق چونکہ جہاز لینڈنگ کر رہا تھا اس لیے تمام مسافروں نے نشستوں کے ساتھ جڑے حفاظتی بلٹ باندھ رکھے تھے۔


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts