سوشل میڈیا پر دلچسپ اور حیرت انگیز ویڈیوز تو بہت ہیں لیکن کچھ یسی ہوتی ہیں جو کہ سب کو حیران کر دیتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ایک ایسی ہی ویڈیو نے اس وقت سب کی توجہ حاصل کی، جب ایک باڑے کی ویڈیو نے سب کو حیران کیا۔
ہوا کچھ یوں کہ گائے کے باڑے میں ایک ہاتھی گھس آیا، عام طور پر جانور ایک دوسرے کو بھی برداشت نہیں کرتے ہیں اور اگر طاقت اور قد میں جانور چھوٹا ہو تو صورتحال مزید خراب ہو جاتی ہیں۔
اس وائرل ویڈیو میں بھی رات کے اندھیرے میں ہاتھی باڑے میں داخل ہوا اور پھر وہاں موجود جانوروں پر اپنا رعب دکھانے لگا۔
رسی سے بندھے جانور بے یار و مددگار اندر موجود تھے اور رسی توڑنے کی باریاں کوشش کرتے رہے مگر مدھ مست ہاتھی جانوروں پر بالکل بھی رحم نہیں کھا رہا تھا۔
باڑے میں بندھے 3 بچھڑوں میں سے ایک کو شدید زخمی کر دیا جبکہ باقی 2 بھی ڈر گئے، تاہم ہاتھی کے حملے میں محفوظ رہے۔