ادویات کی قیمتوں میں 200 سے 400 فیصد تک اضافہ

image

رواں سال میں ادویات کی قیمتوں میں مختلف کیٹگریز میں 200 سے 400 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔

دل کے امراض، شوگر، بلڈ پریشر، کینسر اورجان بچانے والی ادویات بھی مہنگی ہوئیں، اینٹی الرجی، اینٹی بائیوٹک اور انستھیزیا ادویات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق موذی امراض سمیت سرجیکل آلات اور آپریشن کے آلات بھی مہنگے ہوئے، آئسوگیٹ انسولین کی قیمت 850 روپے سے بڑھ کر 1070 روپے ہوگئی۔

سٹی سکین کنٹراس کیلئے استعمال ہونے والا انجکشن بھی مارکیٹ سے نایاب ہوگیا، 3500 روپے میں ملنے والا یہ انجکشن 10ہزار روپے میں بلیک میں فروخت ہورہا ہے۔

شوبرا سٹنٹ بھی 7 ہزار کی جگہ 35 ہزار تک فروخت ہونے لگا، محکمہ صحت کا کہناہے کہ کچھ ادویات ڈالر کی قیمت بڑھنے کے باعث مہنگی ہوئی ہیں، ادویات کی زیادہ قیمتیں وصول کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون شروع کر رہے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.