ان کا بڑھاپے میں یہ حال ہے تو جوانی میں کیا کرتے ہوں گے ۔۔ سڑک پر کشتی لڑتے 2 بزرگوں نے ایک دوسرے کو کیسے مارا؟ ویڈیو وائرل

image

دنیا میں انسان چھوٹی چھوٹی باتوں پر لڑ جاتے ہیں۔ سڑک پر گاڑی ٹکرا جائے یا پھر کوئی اونچا بول جائے تو ہاتھ اپائی شروع ہو جاتی ہے۔ ایسا ہی کچھ ان دو بزرگوں کے ساتھ بھی ہوا ہوگا ۔ جن کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔

ہوا کچھ یوں کہ محلے کی گلی میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں یہ منظر ریکارڈ ہوا جس میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ اپنی اپنی موٹر سائیکلوں پر بزرگ سفر کر رہے تھے کہ کچھ آپس میں میں بات ہوئی جس کے بعد انہوں نے ایک دوسرے پر مکوں کی بارش کر دی یہی نہیں بلکہ کبھی یہ ایک دوسرے کے ہاتھ مروڑتے۔

تو کبھی گالم گلوچ کرتے مزید یہ کہ 1 منٹ تک لڑنے کے بعد بھی سکون نہ ملا تو جاتے جاتے ایک بزرگ نے دوسرے کو دوبارہ سے لاتیں مارنا شروع کر دیں، پھر اب دوسرے بابا جی لگتا ہے ڈر گئے اور موبائل نکال کر اپنے کسی عزیز کو بلانے لگے تاکہ اس بابا سے مقابلہ کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین بھی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔ جیسا کہ ایک صارف کہتا ہے کہ ابھی یہ حال ہے تو جوانی میں کیسے ہوں گے یہ دونوں جبکہ ایک صارف نے تو یہاں تک کہہ ڈالا کہ ان دونوں کے نظر چشمے اتروا دو، لڑائی خود بخود ختم ہو جائے گی۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.