40 ہزار جانور آگئے ۔۔ ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی سج گئی، اس سال قیمتیں کتنی ہیں؟

image

ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی کراچی میں سج چکی ہے۔ 40 ہزار سے زائد جانور اس وقت منڈی میں موجود ہیں اور مزید جانوروں کی آمد کچھ دنوں میں ہو جائے گی۔ اس سال منڈی کراچی سپر ہائی وے کی جگہ منڈی ناردرن بائی پاس پر لگائی گئی ہے۔

اگر آپ بھی منڈی جانے کے خواہشمند ہیں تو آپ کو جمالی پل سے تقریباً 7 کلومیٹر کے بعد ٹریفک سائن بورڈ سے اُلٹے ہاتھ کی جانب مڑنا ہوگا اور اس کے بعد بھی مزید 10 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا ہوگا۔ انتظامیہ کے مطابق راستے میں 8 مقامات پر پولیس کی چوکیاں قائم کی گئی ہیں جبکہ رات میں روشنی کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ منڈی میں خریداروں کے علاوہ فیملیز اور شوقین افراد کی آمد کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔

منڈی شہر سے دور سنسان جگہ قائم کی گئی ہے، اس لیے چوروں لٹیروں کی آمد کا سلسلہ اور وارداتیں بھی جاری ہیں، لہٰذا منڈی جانے والے افراد سے گزارش ہے اپنے مال کی حفاظت کا کوئی خاطرخواہ انتظام کرکے جائیں۔

قیمتوں کا احوال:

اس وقت منڈی میں 70 ہزار سے لے کر 20 لاکھ تک کی قیمت کے جانور موجود ہیں۔ اس مرتبہ پچھلے سال کے مقابلے جانور کی قیمتوں میں 10 سے 20 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے۔ لیکن ایک اچھا اور صحت مند جانور ڈیڑھ لاکھ سے کم دستیاب نہیں ہے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.