اندھیری زمین پر صرف مسجد الحرام نظر آئی کیونکہ ۔۔ پہلی عرب مسلم خاتون نے خلا میں کیا کیا دیکھا؟

image

خلا میں جانیوالی پہلی عرب خاتون ریانا برناوی، سعودی ساتھی علی القرنی اور دو امریکی خلانوردوں کی ٹیم بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر 8 روز گزارنے کے بعد مشن کامیابی سے مکمل کر کے زمین پر واپس آگئی۔

ایکس ٹو مشن میں چاروں خلابازوں نے انسانی صحت، مائع اور مائیکرو گریویٹی سے متعلق 14 تجربات کیے۔بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے ڈریگن کیپسول کے زمین پر واپسی کا 12 گھنٹے کا سفر بہت سے سعودی شہریوں نے براہ راست دیکھا۔

سعودی میڈیا کے مطابق منگل کی رات خلا سے فلوریڈامیں ناسا کے کینیڈی اسپیس سینٹر پہنچنے کے بعد سعودی خلاباز ریانا برناوی اور علی القرنی ہیوسٹن ائیرپورٹ پہنچے جہاں وہ مائیکرو گریوٹی ماحول سے واپس آنے کے بعد ری ہیبلیٹیشن کے مرحلے سے گزر رہے ہیں۔

سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی پہلی عرب خاتون خلا باز ریانا برناوی نے اسپیس سے مسجد الحرام کے مناظر شیئر کر دیے۔ ریانا برناوی کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خلا سے نیچے زمین پر دکھنے والے اندھیرے میں بظاہر مسجدالحرام روشن دکھائی دے رہی ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.