پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے والے رہنمائوں کی تعداد 220 ہوگئی

image

9 مئی کے واقعات کے بعد 150 موجودہ اور سابق ممبران پارلیمنٹ تحریک انصاف کوچھوڑ چکے ہیں۔

ہم انویسٹی گیشن ٹیم کی تحقیق کے مطابق اب تک مجموعی طورپر220 اعلی عہدیداران نے پارٹی سے راہیں جدا کرلی ہیں۔

پارٹی چھوڑنے والوں میں 31 سابق وزرا، مشیران اور سابق معاونین خصوصی شامل ہیں،ان میں 48 موجودہ یا سابق ممبران قومی اسمبلی نے تحریک انصاف چھوڑ دی ہے۔

9 مئی واقعہ کے بعد پنجاب سے 77 سابق ایم پی اے نے پارٹی کو خیرباد کہا۔

کے پی سے 11 سابق ممبران صوبای اسمبلی نے پارٹی چھوڑی۔

سندھ سے 8 ممبران صوبائی اسمبلی اور بلوچستان سے 3 ممبران صوبائی اسمبلی نے پارٹی چھوڑی۔

9مئی کے واقعات کے بعد 52 پارٹی عہدے داران اب تک پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرچکے ہیں،تین سینٹرز نے بھی پارٹی کو چھوڑ دیا۔

اہم رہنمائوں میں عثمان بزدار، عامرکیانی، فواد چوہدری، شیریں مزاری، علی زیدی، عمران اسماعیل، خسروبختیار وغیرہ شامل ہیں،پارٹی عہدے چھوڑنے والوں میں پرویزخٹک اور اسد عمر شامل ہیں۔

150سابقہ اور موجودہ اراکین پارلیمنٹ تحریک انصاف چھوڑ چکے ہیں،،،مجموعی طورپر220اعلیٰ عہدیداران نےعلیحدگی اختیار کرلی ہے،ہم انوسٹی گیشن ٹیم کے ہیڈ زاہد گشکوری کی تحقیقات پر مبنی رپورٹ

براہ راست نشریات : pic.twitter.com/P472QUkN1F

— HUM News (@humnewspakistan) June 3, 2023


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.