یوکرین اور روس کا تنازع ٹینس کورٹ تک کیسے پہنچا؟

روس اور یوکرین کی جنگ کی وجہ سے فرینچ اوپن 2023 میں یوکرینی کھلاڑیوں اور روس کے کھلاڑیوں کے درمیان کشیدگی دیکھنے میں آئی ہے۔
ٹینِس اور جنگ
BBC Sport
یوکرین کی کھلاڑی الینا سوِتولینا جس نے روس کی اپنے مد مقابل کھلاڑی سے مصافحہ نہیں کیا تھا، اسے شائقین کی ہوٹنگ کا اس وقت سامنا کرنا پڑا جب بیلاروس کی کھلاڑی اریانا سبالینکا سے وہ ملے بغیر آگے بڑھ گئی۔

یوکرین کی ٹینس کھلاڑی ایلینا سویتولینا نے بیلا روس کی کھلاڑی پر الزام عائد کیا ہے کہ کوارٹر فائنل کے سخت میچ کے بعد شائقین کی جانب سے ہوٹنگ کی ذمہ دار بیلاروس کی کھلاڑی اریانا سبا لینکا ہیں کیونکہ وہ مصافحے کے لیے نیٹ پر دیر تک ٹھہری رہیں۔

بیلاروس کی جانب سے یوکرین پر روسی حملے کی حمایت کے بعد سے سویتولینا نے ٹورنامنٹ میں میچز کے دوران روسی حریفوں سے مصافحہ کرنے سے گریز کیا ہے۔

سبالینکا سے ہارنے سے پہلے سویتولینا نے واضح کیا کہ وہ کوشش کریں گی کہ آئندہ ایسا نہ ہو۔

یہ پوچھے جانے پر کہ کیا سبالینکا نے اپنے عمل سے لوگوں کو ہوٹنگ کرنے کے لیے اشتعال دلایا تھا تو سویتولینا نے کہا کہ ’بدقسمتی سے مجھے ایسا ہی لگتا ہے۔‘

سبالینکا نے اس کے جواب میں کہا کہ ان کا ردعمل ’قدرتی‘ نوعیت کا تھا۔

28 سالہ یوکرینی کھلاڑی سویتولینا کے خوابوں کا یہ خاتمہ تھا کیونکہ دوسری سیڈ والی سبالینکا نے سیمی فائنل تک پہنچنے پر توجہ مرکوز رکھی اور وہ کامیاب ہو گئیں۔

سویتولینا نے کہا کہ ’مجھے نہیں معلوم کہ وہ کس چیز کا انتظار کر رہی تھیں، کیونکہ میرے بیانات مصافحہ کے بارے میں کافی واضح تھے۔‘

اپنے گھر روانہ ہونے سے پہلے انھوں نے ہوائی جہاز پر کہا کہ ’یہ کافی توقع کی جا رہی تھی۔ جو بھی اس صورتحال میں ہارتا ہے، میرا اندازہ ہے کہ وہ غضبناک ہو جائے گا۔ یہ میرے لیے کوئی تعجب کی بات نہیں تھی۔‘

کوارٹر فائنل میں دو خواتین کے درمیان تناؤ کے ماحول کی اہم وجہ یوکرین اور روس کے درمیان حالیہ جنگ ہے۔

سویتولینا کا کوارٹر فائنل تک جانا اس سال کے ٹورنامنٹ کی دلچسپ کہانیوں میں سے ایک ہے۔

سابق عالمی نمبر تین، سویتولینا اب 192 ویں نمبر پر ہیں کیونکہ انھوں نے بیٹی سکائی کی پیدائش کے بعد سے بحال ہونے کی کوشش کرتی رہیں اور اس کے بعد سے اپنے پہلے گرینڈ سلیم ایونٹ میں کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ تاہم اریانا سے شکست کے بعد ان کے سارے خواب بکھر گئے ہیں۔

ٹینِس اور جنگ
BBC Sport
روس کی جنگ کے دو حریف کھلاڑیوں سویتولینا اور سبالینکا کو اہم میچوں میں کھیلنے کا موقع ملا۔

بیلاروس کی اریانا سبالینکا نے اس سال ڈبلیو ٹی اے ٹور پر کسی بھی دوسرے کھلاڑی کے مقابلے زیادہ میچ جیتے ہیں، جس نے اپنے میچوں میں بہتر فٹنس اور مضبوط عزم کے ساتھ کامیابیاں حاصل کیں۔

بیلاروسی کھلاڑی کو پیرس میں ذاتی چیلنجوں کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے، انھوں نے میچ کے بعد کی گئی اپنی پچھلی دو نیوز کانفرنسوں کو یہ کہنے کے بعد چھوڑ دیا کہ جب انھیں جنگ کے بارے میں اپنے مؤقف کے بارے میں سوالات کا سامنا کرنا پڑا تھا تو وہ اپنے آپ کو ’محفوظ محسوس نہیں کر رہی تھیں‘۔

دونوں کھلاڑیوں کی قوموں کے درمیان سیاسی صورتحال کا پس منظر کی وجہ سے ایک خوف کا ماحول تھا۔ انھوں نے میچ سے پہلے کی معمول کی تصویر لینے سے بھی گریز کیا تھا۔

ابتدائی سیٹ کے لیے شروعات میں سخت تناؤ جاری رہا، سویتولینا نے اپنے حریف کی شاٹس کھیلنے میں دقت پیش آرہی تھی۔


News Source   News Source Text

BBC
مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.