بے اولادی نے مجھے تڑپا کر رکھ دیا تھا لیکن ۔۔ بیٹی گود لینے والی خاتون کی بلک بلک کر رونے کی دل چھو لینے والی ویڈیو، ہر ماں کو اشکبار کردے

image

عورت کی زندگی اس وقت یکسر بدل جاتی ہے جب وہ ماں بنتی ہے، لیکن جب کوئی عورت سالوں اولاد کی تڑپ میں در بدر گھومتی رہے تو وہ ذہنی و جسمانی مریضہ بن جاتی ہے۔ ایسا ہی کچھ اس خاتون کے ساتھ ہوا جو سالوں سے بے اولادی کی وجہ سے پریشان تھیں۔ لیکن پھر انہوں نے ایک یتیم بچی کو گود لے کر اپنی سونی گود میں خوشیاں بھر لیں۔

سعودی عرب میں ایک خاتون ناہد الخیبری نے کیئر ہوم سے یتیم بچی کو گود لے لیا، سعودی ماں نے کہا کہ بچوں سے محبت اور بے اولادی نے مجھے ایک بچی گود لینے پر آمادہ کیا۔ یتیم بچی کو گلے لگانے کا خیال کئی سالوں سے تھا لیکن میری شادی کے بعد کئی سال تک میرے ہاں اولاد نہیں ہوئی اور بچوں کے لیے بے پناہ محبت کو دل سے لگائے میں نے اپنے شوہر کو اپنی خواہش بتائی کہ بچی کو گود لے لیتے ہیں، جس پر وہ براہ راست راضی ہو گئے اور میری مکمل حمایت کی۔ چنانچہ میں نے الوداد ایسوسی ایشن میں بچی کو گلے لگانے کی باضابطہ درخواست جمع کروائی اور تمام شرائط پر عمل درآمد کے بعد میں نے حتمی فیصلے کا انتظار کیا۔ یہ وقت میری زندگی کا مشکل ترین دور تھا۔

درخواست جمع کرانے کے چند دن بعد انجمن کی جانب سے دوپہر 2 بجے مجھے کال آئی، جس میں مکہ مکرمہ سے ایک بچی کو گود لینے پر رضامندی کی خوشخبری سنائی گئی۔ میری زبان اس خوشی کو بیان نہیں کر سکتی جس نے مجھے اور میرے شوہر کو بے حد خوش مگر آبدیدہ کردیا تھا۔ میں اور میرے شوہر ’’نوف‘‘ ہماری بیٹی کو لینے کے لیے الشرقیہ شہر سے مکہ مکرمہ کی جانب چلے گئے۔ جب میں پہلی مرتبہ اس سے ملی اور اسے گلے لگایا تو آنسو پھوٹ پڑے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.