کیا دلہا بارات لے کر آنا بھول گیا ۔۔ سجی سنوری دلہن شادی ہال کے بجائے اسکوٹی پر سیر کیوں کرتی رہی؟ حقیقت سامنے آگئی

image

شادیوں پر دلہنوں کی منفرد انٹریوں کے انداز میں ایک نیا اضافہ ہوگیا، پھولوں سے سجی گاڑی کے بجائے دلہن اسکوٹی پر سیرکرتی رہی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

شادی کے موقع پر دلہا اور دلہن کیلئے اکثر خاص طور پر گاڑیوں پر سجاوٹ کی جاتی ہے اور دھوم دھام سے گاڑیوں قافلے میں دلہا دلہن کو لایا جاتا ہے تاہم ایک دلہن کو اسکوٹی پر جاتے دیکھ کر لوگ حیران ہوگئے۔

ویڈیو کے پہلے حصے میں دلہن کوا سکوٹی پر جاتے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ پس منظر میں گانا ’ واری واری جاؤں ‘ سنائی دے رہا ہے۔ کچھ سکینڈز بعد ایک چالان کی تصویر آتی ہے اور گانا ’بیوقوفیاں‘ بچ رہا ہے۔

درحقیقت یہ ویڈیو دہلی پولیس کی جانب سے ٹریفک قوانین سے آگہی کے لیے تیار کی گئی تھی جس کو سوشل میڈیا صارفین نے بہت سراہا ہے۔

یاد رہے کہ اس ویڈیو سے قطع نظر ان دنوں سوشل میڈیا پر دلہنوں کی اپنی شادی میں انٹری کی دلچسپ ویڈیوز سامنے آتی رہتی ہیں۔

کبھی ڈانس کرتی دلہنیں تو کبھی جھومر پر اڑ کر اسٹیج پر پہنچنے والی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پہلے ہی وائرل ہوچکی ہیں جبکہ اسکوٹی پر سیر کرتی دلہن نے لوگوں کو نیا آئیڈیا دیدیا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts