کریم بنزیما کے بعد فرانسیسی فٹ بالر نگولو کانتے بھی سعودی کلب الاتحاد کا حصہ

image
فرانس کے مڈفیلڈر نگولو کانتے نے سعودی عرب کا فٹبال کلب الاتحاد جوائن کرلیا ہے جہاں وہ اپنے ہم وطن کھلاڑی کریم بنزیما کے ساتھ کھیلیں گے۔

بدھ کو سعودی فٹ بال کلب نے ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ نگولو کانتے نے الاتحاد میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

فٹبال کلب کی جانب سے شیئر کی جانے والی ایک ویڈیو میں کریم بنریما بھی نظر آئے جو اپنے ہم وطن فٹ بالر سے کہہ رہے ہیں کہ ’میں نے ایک بار کہا تھا کہ آپ بہترین باکس ٹو باکس پلیئر ہیں۔ اب مجھے خوشی ہے کہ میں ایک بار پھر آپ کے ساتھ کھیلوں گا وہ بھی سب سے بہترین سعودی ٹیم میں۔‘

نگلولو کانتے نے کریم بنزیما کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’مجھے آپ جیسے دنیا کے بہترین کھلاڑی کے ساتھ کھیل کر خوشی ہوگی اور میں الاتحاد کے شیروں کے ساتھ کھیلنے کے لیے بھی بہت پُرجوش ہوں۔‘

فٹ بال کلب کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصاویر میں نگولو کانتے کو زرد جرسی پہنے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا جس پر ان کا نام اور نمبر 7 لکھا ہے۔

خیال رہے 32 سالہ فرانسیسی کھلاڑی کا انگلش کلب چیلسی سے معاہدہ رواں مہینے کے آخر میں ختم ہو رہا ہے اور وہ پچھلے چھ مہینے انجری کے باعث فٹ بال نہیں کھیل پائے تھے۔

Don't listen to the fake news

Kanté is an Ittihad player now!

to #WelcomeBox2Box

pic.twitter.com/1LV3lE0MqU

— Ittihad Club (@ittihad_en) June 20, 2023

نگلولو کانتے نے 2018 میں فرانس کی فٹ بال ورلڈ کپ کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا جبکہ وہ لیسٹر سٹی اور چیلسی کے ساتھ پریمیئر لیگ کا ٹائٹل بھی جیت چکے ہیں۔

رواں ماہ کے شروع میں الاتحاد کی جانب سے کریم بنزیما سے معاہدہ کیا گیا تھا جو ریال میڈرڈ کو خیرباد کہہ کر آئے تھے۔

Best players in the best team #WelcomeBox2Box

pic.twitter.com/urejQwiZo9

— Ittihad Club (@ittihad_en) June 20, 2023

گذشتہ برس دسمبر میں پرتگال کے لیجنڈ فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے بھی سعودی کلب النصر جوائن کیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.