پورے شہر سے قربانی کے 53 جانور چوری۔۔ شہری انتظامیہ حفاظت کرنے پر ناکام! عوام کا کتنا نقصان ہوگیا؟

image

جیسے جیسے بکرا عید قریب آرہی ہے۔ شہر قائد میں لاکھوں کے قربانی کے جانور چوری ہونے کا سلسلہ زور پکڑتا جارہا ہے۔ جگ نیوز کے مطابق پچھلے ڈیڑھ ماہ کے اندر قربانی کے 53 جانور چوری ہوئے ہیں جن کی قیمت کئی لاکھ تھی۔

ان چوری ہونے والے جانوروں میں 42 بکرے 11 گائے شامل ہیں۔ نارتھ کراچی سیکٹر سیون اے کے پلاٹ می حمزہ سعید کے 40 بکرے موجود تھے جو چوری ہوچکے ہیں۔

اس کے علاوہ کراچی میں عزیز آباد کے علاقے یاسین آباد سے دکان کا شٹر کاٹ کر 2 بکرے چوری کر لئے گئے ۔ جبکہ فرئیر تھانے کے قریب فلیٹ سے ساڑھے تین لاکھ روپے مالیت کی گائے بھی چوری ہوگئے۔

چوری ڈکیتی کے ان بڑھتے واقعات پر شہری شدید پریشان ہیں اور شہری انتظامیہ کو ناقص کارکردگی پر مورد الزام ٹہرا رہے ہیں۔ چند دن قبل کراچی سے تعلق رکھنے والے مشہور کامیڈین ولی شیخ بھی منڈی جاتے ہوئے ڈکیتی کا شکار ہوگئے تھے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.