پی ٹی آئی والے آج رات 12 بجے تک آ جائیں،رانا ثنااللہ نےمذاکرات کیلئے ڈیڈلائن دیدی

image

وزیر اعظم کے مشیر سیاسی امور رانا ثنااللہ نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کےلیے آج رات 12 بجے تک کی ڈیڈلائن دے دی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہبازشریف نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش کی ہے،

پی ٹی آئی کے انتظار کی بات نہیں، ڈائیلاگ کرنا بنیادی شرط ہے،پی ٹی آئی والے 4 سالہ حکومت میں ہم پرمقدمات بناتے تھے،ہم ملک کی بہتری کے لیے مذاکرات کررہے تھے۔

مذاکرات کے ذریعے سیاسی مسائل کے حل پر یقین رکھتا ہوں،مولانافضل الرحمان

دوسری جانب اپوزیشن لیڈرعمر ایوب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے اختیار میں کچھ نہیں ہے،پرچی آنے پروزیراعظم مذاکرات کےلیے تیارہوجاتے ہیں۔

حکومتی پالیسیوں کے باعث مہنگائی میں اضافہ ہوا ،متنازعہ پیکا ایکٹ کو مسترد کرتے ہیں،حکومت آزادی رائے پر قدغن لگا رہی ہے ،ہمارا امریکا میں اقتدار کی تبدیلی سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی کوئی امید۔

وزیراعظم7 فروری کو قذافی سٹیڈیم کا افتتاح کریں گے ،محسن نقوی

پیپلز پارٹی پانی تقسیم کرنے پر راضی ہو جائے گی ،سکندر سلطان راجہ نے الیکشن چوری میں حکمرانوں کا ساتھ دیا ،پارلیمانی کمیٹی کے لیے میرے خط کا وزیراعظم نے جواب نہیں دیا۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.