آخری ویڈیو سامنے آگئی ۔۔ ٹائی ٹینک جہاز کے ملبے کا نظارہ کرنے جانے والوں کی سمندر میں اترنے کی ویڈیو، مناظر میں کیا دیکھا گیا؟

image

2 دن سے ٹائی ٹینک جہاز کی باقیات دکھانے کے لیے آبدوز ٹائٹن کے سمندر میں لاپتہ ہونے کا واقع پوری دنیا میں توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ ہر جگہ اس سے متعلق قیاس آرائیاں چل رہی ہیں، اور اب تو آبدوز میں آکیسیجن بھی ختم ہونے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔

تازہ ترین رپورٹ کے مطابق آبدوز کی آخری ویڈیو سامنے آگئی ہے، جس میں اس کے آخری مناظر دیکھے گئے ہیں۔ یہ ویڈیو ٹائٹن کی رہنمائی کے لیے سطح سمندر پر موجود جہاز کے عملے میں شامل خاتون نے آخری لمحات میں لی تھی۔

ویڈیو میں کیا دیکھا گیا؟

22 برس کی فوٹو گرافر ایبی جیکسن نے ویڈیو ٹک ٹاک پر پوسٹ کی تھی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیاحوں کو لے کر ٹائٹن رفتہ رفتہ سمندر کی تہہ میں اتر رہی ہے۔ خاتون نے 5 سیاحوں میں شامل فرانسیسی شہری پال ہنری کی تصویر بھی لی تھی۔

پال ہنری کون ہیں؟

77 برس کے پال ہنری 37 بار ٹائی ٹینک کی باقیات کا مشاہدہ کرچکے تھے اور انہیں مسٹر ٹائی ٹینک کہا جاتا ہے۔

آبدوز کے بارے میں جاری معلومات:

ٹائی ٹینک کے ملبے کا نظارہ کرنے کے لیے جانے والی لاپتا آبدوز اتوار کے روز کینیڈا کے جزیرے نیو فاؤنڈلینڈ سے روانہ ہوئی تھی۔ امریکی کوسٹ گارڈ کے مطابق اتوار کے روز سفر کے آغاز کے ایک گھنٹہ 45 منٹ بعد ہی آبدوز کا رابطہ منقطع ہو گیا تھا، جہاز کا ملبہ نیو فاؤنڈلینڈ کے ساحل سے تقریباً 600 کلومیٹر دور ہے۔

لاپتا آبدوز میں 2 پاکستانی:

آبدوز میں ٹائی ٹینک جہاز کی باقیات دیکھنے کے لیے جانے والے 5 ارکان میں سے 2 پاکستانی نژاد مسافر شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے سلیمان بھی شامل ہیں، ان کے علاوہ ایک برطانوی ارب پتی اور آبدوز کے پائلٹ سمیت ایک تکنیکی ماہر آبدوز میں موجود ہیں۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts