انڈیا میں رہزن نے پکڑے جانے پر ثبوت مٹانے کے لیے خاتون کی بالیاں نگل لیں

image

انڈیا میں ایک شخص نے پکڑے جانے کے خوف سے خاتون کی سونے کی بالیاں نگل لیں۔

اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ دہلی کے شمال مشرقی علاقے عثمان پور میں پیش آیا۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس جائے ٹیرکے کے مطابق ’ملزم کی شناخت محمد ناصر کے نام ہوئی ہے، جس نے اس وقت پھولن دیوی نامی خاتون کی بالیاں نوچیں جب وہ ایک جنازے میں شرکت کے بعد پیدل گھر جا رہی تھیں۔‘

انہوں نے بتایا کہ ملزم اس سے قبل بھی مجرمانہ ریکارڈ رکھتا ہے۔

پھولن دیوی نے واقعے کے بعد پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے گھر کے سامنے پہنچیں تو موٹر سائیکل سوار ایک شخص نے ان کو روک لیا، پوچھنے پر جواب دینے کے بجائے کانوں سے بالیاں نوچ لیں، ہینڈ بیگ چھینا اور فرار ہو گیا۔‘

پھولن دیوی کا کہنا تھا کہ ان کے رشتے دار قریب ہی تھے اور انہوں نے واقعے کے بعد ملزم کا پیچھا کیا۔‘

’ہم نے اس کو پکڑ لیا مگر اس نے فوری طور پر بالیاں منہ میں ڈال لیں اور چبانا شروع کر دیں، ہم نے کوشش کی کہ ان کو باہر نکالے مگر وہ نگل گیا۔‘

اس کے بعد پولیس کو بلایا گیا پولیس نے ملزم اور پھولن دیوی دونوں کو ہسپتال منتقل کیا کیونکہ خاتون کے دونوں کان بالیاں کھینچنے کے باعث زخمی ہو گئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ’نگلی جانے والی بالیاں ابھی تک ملزم کے جسم سے نہیں نکالی جا سکیں تاہم ڈاکٹرز نے اس کو ایسی ادویات دی ہیں کہ بالیاں برآمد ہو جائیں جبکہ بالیاں نگلنے کے بعد بھی اس کی حالت بہتر ہے اور جان کو کوئی خطرہ لاحق نہیں۔ُ


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts