مغربی ممالک کا روس میں ویگنر گروپ کی بغاوت سے کوئی تعلق نہیں: جو بائیڈن

image

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ مغربی ممالک کا روس کے نیم فوجی دستے ویگنر کی بغاوت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ وینگر گروپ کی ماسکو کی جانب پیش قدمی روکنے کے بارے میں کوئی نتیجہ اخذ کرنا ابھی قبل از وقت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ہم گذشتہ ہفتے کی صورتحال اور اس کے روس اور یوکرین کے لیے مضمرات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ صورتحال کس طرف جا رہی ہے۔‘

تاہم انہوں نے کہا کہ وہ اور مغربی اتحادی آپس میں رابطے میں ہیں اور انہوں نے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی سے کہا ہے کہ انہیں امریکہ کی مضبوط حمایت حاصل رہے گی۔

’روس میں جو بھی ہوا امریکہ یوکرین کے دفاع اور علاقائی خودمختاری کی حمایت کرتا رہے گا۔‘

امریکی صدر نے ان سازشی نظریوں کی تردید کی کہ بغاوت میں مغرب ملوث ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’یورپی لیڈروں سے زوم پر بات کی اور انہوں نے اتفاق کیا کہ ہم روسی صدر ولادیمیر پوتن کو موقع نہیں دیں گے کہ اس کا الزام مغرب اور نیٹو پر لگائیں۔ یہ بغاوت روسی نظام کے خلاف جدوجہد کا حصہ تھی۔‘

انہوں نے کہا کہ پیر کو اہم اتحادیوں کے ساتھ دوبارہ رابطہ ہو گا لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ کون سے رہنماؤں سے بات کریں گے۔

جو بائیڈن نے سنیچر کو فرانسیسی صدر ایمانویل میکخواں، جرمن چانسلر اولاف سکولز اور برطانوی وزیراعظم رشی سوناک سے مشورہ کیا تھا۔


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts