قربانی کا گوشت دو ہفتوں سے زیادہ فریزر کی زینت بنانے والوں کیلئے اہم خبر

image

عید الاضحیٰ  کے موقع پر قربانی کا گوشت 2 سے 3 ہفتوں سے زائد فریزر میں اسٹور کرنے سے اس میں بیکٹیریا کی نشونما ہوسکتی ہے اور آپ کو پیٹ کی بیماریاں لاحق ہوسکتی ہیں۔

کِنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے پروفیسر آف میڈیسن ڈاکٹر اسرارالحق طور نے خبردار کیا ہے کہ عید الاضحیٰ پر بے احتیاطی بیماری کا باعث بن سکتی ہے۔ دل کے امراض میں مبتلا افراد سے لیکر جِگر، ذیابطیس، کولیسٹرول، بلند فشار خون، گردوں اور یورک ایسڈ کے مریضوں کیلئے عید پر احتیاط لازم ہے۔

ڈاکٹر اسرار الحق کا کہنا تھا کہ ہائی بلڈ پریشر کے مریض گائے کا گوشت کھانے سے پرہیز کریں جبکہ بازاری مصالحوں سے بنے کھانوں سے بھی پرہیز ضروری ہے۔ شوگر اور دل کے مریض بھی گوشت اپنی عمر کے حساب سے کھائیں۔ ممکن ہو تو اپنے معالج کے مشورے سے گوشت کھائیں۔

انہوں نے قربانی کے گوشت کو دو سے تین ہفتوں سے زائد فریزر کی زینت بنانے والوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ایسا کرنا درست نہیں۔ اس عمل سے گوشت کی افادیت متاثر ہوتی ہے اور گوشت میں بیکٹیریا کی نشونما ہوسکتی ہے۔ اس کے نتیجے میں آپ کو پیٹ کی بیماریاں لاحق ہوسکتی ہیں۔

پروفیسر آف میڈیسن کی طرف سے یہ بھی کہا گیا کہ اگر گوشت کو اچھی طرح پکایا نہ گیا ہو تو اس سے بھی پیٹ کی بیماریاں ہوسکتی ہیں۔ اسی طرح زیادہ گوشت کھانے سے آپ ڈائریا کا شکار ہوسکتے ہیں، ساتھ ہی بدہضمی اور پیٹ میں مروڑ بھی اٹھ سکتے ہیں۔

ڈاکٹر اسرار الحق نے عوام کو تسلی دیتے ہوئے مزید کہا کہ دو تین دن گوشت کھانے سے کچھ نہیں ہوتا لیکن جو بزرگ افراد ہیں انہیں چاہیے کہ وہ گوشت صرف اتنا کھائیں جتنا ہضم کرسکتے ہیں۔ حد سے زیادہ گوشت کھانے کے نتیجے میں پیٹ کے مسائل کا شکار ہو سکتے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.