سکاٹ لینڈ کی فتح، دو مرتبہ کی چیمپئن ویسٹ انڈیز پہلی بار ورلڈ کپ سے باہر

image

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے ون ڈے کوالیفائنگ میچ میں دو مرتبہ چیمپئن رہنے والی ویسٹ انڈیز کی ٹیم سکاٹ لینڈ سے سات وکٹوں سے ہارنے کے بعد پہلی بار ورلڈ کپ نہیں کھیل سکے گی۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی ٹیم گروپ میچز میں نیدرلینڈز اور زمبابوے سے بھی ہار گئی تھی۔

ہرارے میں کھیلے گئے کوالیفائر سپر سکس میں سکاٹ لینڈ نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ دینے کا فیصلہ کیا جو اس کے لیے اچھا ثابت ہوا۔

ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 181 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی تھی جس کے بعد  سکاٹ لینڈ نے یہ ہدف 44 ویں اوور میں مکمل کر لیا اور اس کی صرف تین وکٹیں گری تھیں۔

واضح رہے کہ انڈیا میں ورلڈ کا آغاز رواں برس اکتوبر سے ہو رہا ہے اور یہ پہلی بار ہوا ہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہے۔

میگا ایونٹ کا پہلا میچ 5 اکتوبر کو دفاعی چیمپیئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔

ورلڈ کپ میں 48 گروپ میچز ہوں گے، ان میں تین ناک آؤٹ میچز بھی شامل ہیں۔ 42 میچز ڈے اینڈ نائٹ جبکہ چھ  ڈے میچز ہوں گے۔

ایونٹ میں ڈے میچز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے جبکہ ڈے اینڈ نائٹ میچز دوپہر 1:30 پر شروع ہوں گے۔

پاکستان کے میچز کے شیڈول کی بات کی جائے تو پاکستان اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو کوالیفائر ون ٹیم سے حیدرآباد دکن میں کھیلے گا۔

اسی طرح پاکستان اپنا دوسرا میچ بھی حیدرآباد دکن میں 12 اکتوبر کو کوالیفائر ٹو کے ساتھ کھیلے گا۔

اس کے بعد پاکستان اپنے روایتی حریف انڈیا کے خلاف احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں 15 اکتوبر کے خلاف میچ کھیلے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.