ورلڈ کپ سے قبل تمیم اقبال کا انٹرنیشنل کرکٹ سے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان 

image
بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے بیٹر اور ون ڈے ٹیم کے کپتان تمیم اقبال نے فوری طور پر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق بنگلہ دیش کی ون ڈے ٹیم کے کپتان تمیم اقبال نے جمعرات کے روز ریٹائرمنٹ کا اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا۔

انہوں نے انڈیا میں ہونے والے ورلڈ کپ سے تین ماہ قبل انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔

34 برس کے بیٹر پریس کانفرنس میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور رو پڑے۔

سنہ 2007 میں زمبابوے کے خلاف ہرارے میں ون ڈے کرکٹ کا ڈیبیو کرنے والے تمیم اقبال نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ’یہ میرا اختتام ہے۔‘

’میں نے اپنا بہترین دیا ہے۔ میں نے بھرپور کوشش کی ہے۔ میں فوری طور پر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو رہا ہوں۔‘

یہاں پر حیران کن بات یہ ہے کہ تمیم اقبال نے انڈیا میں شیڈول آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سے تین ماہ قبل انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے افغانستان کے خلاف جاری تین ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے میچ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔

بنگلہ دیشی ٹیم کرکٹ ورلڈ کپ میں اپنے سفر کا آغاز 7 اکتوبر سے دھرم شالہ میں شیڈول میچ سے کرے گی جہاں اُن کا مقابلہ افغانستان سے ہوگا۔

 

Tamim Iqbal got emotional and tears in his eyes when he announced his retirement from international cricket.

An Icon from Bangladesh - The Legend. pic.twitter.com/ehrhtgMYKx

— CricketMAN2 (@ImTanujSingh) July 6, 2023

تمیم اقبال کی جانب سے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد ابھی تک ٹیم کے نئے کپتان کا فیصلہ نہیں ہو سکا، تاہم ٹی20 ٹیم کے کپتان اور آل راؤنڈر شکیب الحسن اس منصب کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔

ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے بائیں ہاتھ کے بیٹر تمیم اقبال نے انٹرنیشنل کرکٹ میں مجموعی طور پر 25 سینچریوں کے ساتھ 15 ہزار سے زائد رنز سکور کیے ہیں۔

انہوں نے ون ڈے کرکٹ میں 8313 رنز بنائے ہیں جو کہ کسی بھی بنگلہ دیشی کھلاڑی کے اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنز ہیں۔

تمیم اقبال ون ڈے کرکٹ میں اپنے ملک کے لیے سب سے زیادہ 14 سینچریاں بھی بنانے کا ریکارڈ رکھتے ہیں۔

خیال رہے کہ انہوں نے گذشتہ ماہ افغانستان کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ میں کمر کی تکلیف کے باعث شرکت نہیں کی تھی۔بدھ کے روز افغانستان کے خلاف چٹوگرام میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں انہوں نے 13 رنز سکور کیے جس کے بعد یہ میچ اُن کا آخری انٹرنیشنل میچ ثابت ہوا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.