ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی شرکت، وزیر خارجہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم

image

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کے معاملے پر حتمی فیصلہ کرنے کے لیے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں ہائی پروفاٸل کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

سنیچر کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے انڈیا میں کھیلے جانے والے کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی شرکت کا فیصلے کرنے کے لیے اعلیٰ سطح کی ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جس کی سربراہی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔

بیان کے مطابق حکومت کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں  پاکستانی ٹیم کی میگا ایونٹ میں شرکت کا فیصلہ کرے گی۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں بننے والی ہاٸی پروفاٸل کمیٹی میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے علاوہ اسعد محمود، امین الحق، قمر زمان کاٸرہ، احسان مزاری اور طارق فاطمی شامل ہیں۔

کمیٹی میں قومی سلامتی کے اداروں کے سربراہان اور سیکریٹری خارجہ بھی شامل ہے۔ 

ہائی پروفائل کمیٹی انڈیا میں ورلڈ کپ سے متعلق قومی کرکٹرز کی سکیورٹی سمیت تمام امور پر سفارشارت مرتب کرے گی جن کی روشی میں ورلڈ کپ میں شرکت کا فیصلہ کیا جاٸے گا۔

کمیٹی حتمی سفارشات منظوری کے لیے وزیراعظم کو بھجواٸی جائے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت حکومتی اجازت سے مشروط رکھی ہے۔ کرکٹ ورلڈ کپ رواں سال اکتوبر میں انڈیا میں منعقد ہونا ہے جبکہ روایتی حریف انڈیا کے خلاف بڑے ٹاکرے میں 15 اکتوبر کو احمد آباد میں گرین شرٹس نے مدمقابل آنا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.