افغانستان کی دھواں دھار بیٹنگ، دوسرے ون ڈے میں بنگلہ دیش کو 142 رنز سے شکست

image
افغانستان نے دوسرے ایک روزہ میچ میں رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زدران کی دھواں دھار بیٹنگ کی بدولت بنگلہ دیش کو 142 رنز سے شکست دے کر تین ایک روزہ میچوں کی سیریز دو صفر سے جیت لی۔

کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق ظہور احمد چوہدری سٹیڈیم چٹوگرام میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر افغانستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

افغانستان کی جانب سے رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زدران نے بیٹنگ کا آغاز کیا اور دونوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 256 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو عمدہ آغاز فراہم کیا۔

دونوں بلے بازوں نے بنگلہ دیش کے بولرز کی لائن لینتھ کو تہس نہسں کرتے ہوئے سینچریاں سکور کیں۔

رحمان اللہ گرباز نے 13 چوکوں اور 8 چھکوں کی مدد سے 145 جب کہ ابراہیم زدران نے 9 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 100 رنز بنائے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے مستفیض الرحمان، حسن محمود اور شکیب الحسن نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 

افغانستان نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 331 رن بنا کر مہمان ٹیم کو 332 رنز کا بڑا ہدف دیا۔

بنگلہ دیش کی جانب سے محمد نعیم اور لٹن داس نے 332 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اننگز کا آغاز کیا۔

بنگلہ دیش کی ٹیم  ہدف کے تعاقب میں صرف 189 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی (فوٹو: اے ایف پی)

بنگلہ دیش کی ٹیم 332 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 189 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔

مہمان ٹیم کی جانب سے مشفیق الرحیم نے 6 چوکوں کی مدد سے 69 اور  شکیب الحسن نے 3 چوکوں کی مدد سے 25 رنز بنائے۔

افغانستان کی جانب سے فضل حق فاروقی، مجیب الرحمان اور  راشد خان نے بنگلہ دیش کے بلے بازوں کو سنھبلنے کا موقع نہ دیا۔

فضل حق فاروقی اور مجیب الرحمان نے تین، تین جبکہ راشد خان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.