ایشز کا تیسرا ٹیسٹ: انگلینڈ نے آسٹریلیا کو تین وکٹوں سے ہرا دیا

image
انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو تین وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

اتوار کو ہیڈنگلے میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز انگلینڈ نے آسٹریلیا کی جانب سے دیے گئے 251 رنز کے ہدف کو سات وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

ہدف کے کامیاب تعاقب میں انگلینڈ کی جانب سے ہیری بُروک نے 75، زیک کرالی نے 44 جبکہ کرس ووکس نے اہم ترین 32 رنز جوڑے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک نے پانچ جبکہ پیٹ کمنز اور مِچل سٹارک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

تیسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کا کھیل انگلینڈ نے 27 رنز پر بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر شروع کیا جس کے بعد انگلش ٹیم کی وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے لگیں۔

انگلینڈ کی پہلی وکٹ 42 رنز بین ڈکٹ کی صورت میں گری جس کے بعد معین علی بھی مِچل سٹارک کی گیند پر ٹیم کے 60 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔

انگلینڈ کو تیسرا نقصان زیک کرالی کی صورت میں ہوا جب وہ 93 رنز پر مچل مارش کی گیند پر ایلکس کیری کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے۔

چوتھی وکٹ کے درمیان انگلش بیٹرز جو رُوٹ اور ہیری بُروک میں 38 رنز کی شراکت قائم ہوئی لیکن اس کے بعد سٹار بیٹر جو رُوٹ پیٹ کمنز کی گیند پر الیکس کیری کے ہاتھوں 21 کے انفرادی سکور پر آؤٹ ہوگئے۔

جو رُوٹ کے آؤٹ ہونے کے بعد بین سٹوکس اور ہیری بُروک کے درمیان بھی مختصر شراکت دیکھنے میں آئی جس کے بعد کپتان سٹوکس ٹیم کے 161 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

انگلش ٹیم کو ایک اور جھٹکا تب لگا جب وکٹ کیپر بیٹر جونی بیئرسٹو ٹیم کے 171 رنز پر مِچل سٹارک کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

جونی بیئرسٹو کے آؤٹ ہونے کے بعد آسٹریلیا کے میچ جیتنے کی امیدیں بڑھنے لگیں لیکن ساتویں وکٹ کے لیے ہیری بُروک اور کرس ووکس کے درمیان 59 رنز کی میچ وِننگ پارٹنرشپ دیکھنے میں آئی۔

میچ وننگ پارنٹرشپ کے بعد ہیری بُروک مچل سٹارک کی گیند پر پیٹ کمنز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

آسٹریلیا کو ایشز میں 1-2 کی برتری حاصل ہے، چوتھا میچ 19 جولائی سے مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔ فوٹو: اے ایف پی

ہیری بُروک کی وکٹ نے کینگروز کو میچ میں ایک مرتبہ پھر سے میچ میں واپس لایا تاہم کرس ووکس اور مارک وُڈ کی بالترتیب 32 اور 16 رنز کی اہم اننگز نے انگلینڈ کو جیت دلوا دی۔

خیال رہے ہیڈںگلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 263 رنز بنائے تھے۔

اس کے جواب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 237 پر ڈھیر ہوگئی تھی جس کے بعد آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں 224 رنز بنا کر انگلش ٹیم کو جیتنے کے لیے 251 رنز کا ہدف دیا تھا۔

واضح رہے آسٹریلیا کو ایشز میں 1-2 کی برتری حاصل ہے جبکہ سیریز کا چوتھا میچ 19 جولائی سے مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.