نیپالی شہری کی ایئر انڈیا کی فلائٹ میں عملے کے ساتھ گالم گلوچ، لیٹرین کا دروازہ توڑ دیا

image

انڈیا کے دارالحکومت دہلی میں پولیس نے نیپالی شہری کے خلاف جہاز میں عملے کے ساتھ گالم گلوچ کرنے اور لیٹرین کا دروازہ توڑنے پر مقدمہ درج کیا ہے۔

انڈین نیوز چینل ’این ڈی ٹی وی‘ کے مطابق ایئر انڈیا کے اس جہاز نے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو سے پرواز بھری تھی۔

عملے کے سپروائزر ادیتیا کمار کا کہنا تھا کہ مہیش سنگھ پنڈت نامی مسافر نشست 26 ای کے بجائے 26 ایف پر بیٹھ گیا اور اکانومی کلاس کے عملے کے ساتھ بدتمیزی شروع کر دی۔ عملے نے پائلٹ کو اطلاع دی اور مسافر کو وارننگ دی۔

ادیتیا کمار نے کہا کہ بعد ازاں کھانے کے بعد دھوئیں کا الارم بجا اور جب انہوں نے لیٹرین کا دروازہ کھولا تو مسافر کے ہاتھ میں سگریٹ جلانے والا لائٹر دیکھا اور تمباکو کی بدبو محسوس کی۔

’جب میں نے دروازہ کھولا تو اس نے مجھے دھکا دیا اور جب میں نے اسے روکنے کی کوشش کی تو اس نے مجھے مزید دھکیلا اور گالیاں دیں۔ پھر اس نے لیٹرین کا دروازہ توڑ دیا۔ میں نے پائلٹ کو بتایا تو ان کی ہدایت پر عملے نے اس پر قابو پایا۔‘

ادیتیا کمار نے ایف آئی آر میں لکھوایا کہ مسافر پر 10 دیگر مسافروں کی مدد سے قابو پایا گیا، لیکن بعد میں ملزم نے باقی مسافروں کے ساتھ بھی جھگڑا کیا اور انہیں مارا۔

دہلی پولیس نے اس مسافر کے خلاف آئی جی آئی پولیس سٹیشن میں مقدمہ درج کرلیا۔


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts