اپنے سر کو ہی گملا بنا لیا۔۔ یہ شخص سر پر گھاس اگانے کے لئے کیا عجیب کام کرتا ہے؟ حیرت انگیز ویڈیو وائرل

image

“میں سر میں بیج ڈالتا ہوں اور جب گھاس نکل آتی ہے تو کھاد کا کام میرے بال کرتے ہیں۔ سر کی جلد گھاس کی جڑوں کو دن بھر نم رکھتی ہے۔“

یہ کہنا بھارت سے تعلق رکھنے والے ایک ایسے شخص کا ہے جس نے اپنے سر کو ہی گملہ بنا ڈالا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس آدمی کے سر پر کافی بڑی گھاس اگی ہوئی ہے۔ البتہ اس کی باتیں سن کر احساس ہوتا ہے کہ یہ کام اتنا بھی آسان نہیں۔

ایک نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے یہ شخص کہتا ہے کہ “میں رات کو لیٹ کر سو بھی نہیں پاتا۔ زیادہ تر بیٹھ کر ہی نیند پوری کرتا ہوں۔ سر پر اکثر زخم بن جاتے ہیں، جڑوں سے خون بھی آجاتا ہے جس سے بہت تکلیف ہوتی ہے۔“


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.