الیکٹرک کار کی وجہ سے گھر میں آگ کیسے لگی؟ افسوس ناک ویڈیو مناظر

image

چاندلر فورڈ، ہیمپشائر — ایک عام سی رات، جب ہر کوئی اپنے گھر میں پرسکون نیند کے مزے لے رہا تھا، تبھی اچانک صبح پانچ بجے ایک الیکٹرک کار نے خوف کی ایسی لہر دوڑا دی جو کئی جانیں لے سکتی تھی۔

گھر کے باہر کھڑی ایک الیکٹرک گاڑی، جو رات بھر چارج ہوتی رہی، اچانک آگ کے لپیٹے میں آ گئی۔ آگ کی شدت ایسی تھی کہ دیکھتے ہی دیکھتے شعلے ڈرائیو وے سے ہوتے ہوئے دو اور گاڑیوں تک پھیل گئے، اور پھر رہائشی مکان کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔

فائر بریگیڈ کو تین مختلف اسٹیشنز سے طلب کیا گیا۔ عملے نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے گھر میں موجود افراد کو محفوظ مقام تک منتقل کر دیا۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، لیکن مکان کے اگلے حصے کو شدید نقصان پہنچا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا کہ آگ کے دوران سیاہ دھواں پورے علاقے میں پھیل گیا جبکہ شعلوں نے لمحوں میں گھر کی کھڑکیاں، اینٹیں اور لکڑی جلادی۔ دن کے وقت لی گئیں تصاویر میں تباہی کے مناظر واضح تھے — جلی ہوئی دیواریں، ٹوٹے شیشے، اور سیاہ راکھ ہر طرف بکھری تھی۔

ہیمپشائر فائر اینڈ ریسکیو کے ترجمان کے مطابق، آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، لیکن واقعہ نے الیکٹرک کاروں کی چارجنگ کے دوران حفاظتی انتظامات پر ایک بار پھر سنجیدہ سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

یہ واقعہ ایک تنبیہ ہے کہ ٹیکنالوجی کی سہولت کے ساتھ احتیاطی تدابیر بھی لازم ہیں۔ کیونکہ کبھی کبھی ایک معمولی سی غفلت، پوری زندگی کو لپیٹ میں لے سکتی ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.