بجلی اور اولے گرنے سے اڑتا جہاز سامنے سے ٹوٹ گیا۔۔ پھر کیا ہوا؟ دل دہلا دینے والے ویڈیو مناظر

image

بھارتی ایئرلائن انڈیگو کی دہلی سے سری نگر جانے والی پرواز اُس وقت خطرناک صورتحال سے دوچار ہو گئی جب شدید ژالہ باری نے طیارے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ 227 مسافروں کو لے کر اُڑنے والی فلائٹ 6E2142 اپنی منزل کے قریب پہنچ چکی تھی کہ اچانک خراب موسم نے اس کا راستہ روک لیا۔

بدھ کی شام، جب طیارہ مقبوضہ کشمیر کی فضائی حدود میں داخل ہوا، تو اچانک آسمان پر گرجتی بجلی اور تیز ژالہ باری نے عملے اور مسافروں دونوں کو ہلا کر رکھ دیا۔ طیارے کے اگلے حصے کو واضح نقصان پہنچا، جس کے باعث پائلٹ نے فوری طور پر ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کر کے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔ خوش قسمتی سے، شام 6:30 بجے کے قریب طیارے کو سری نگر ایئرپورٹ پر محفوظ انداز میں اتار لیا گیا۔

اس واقعے کی ایک ویڈیو، جو جہاز میں موجود ایک مسافر نے ریکارڈ کی، سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے۔ ویڈیو میں طیارے کے اندر کے مناظر دکھائے گئے ہیں جہاں خوفزدہ مسافر جھٹکوں کے دوران ایک دوسرے کو تسلی دینے کی کوشش کر رہے تھے۔ ہر جھٹکے کے ساتھ کیبن میں پریشانی، گھبراہٹ اور آہوں کی آوازیں گونجتی رہیں۔

لینڈنگ کے بعد طیارے میں سوار تمام مسافروں اور عملے کو باحفاظت باہر نکال لیا گیا، تاہم جہاز کو شدید نقصان پہنچ چکا تھا۔ انڈیگو انتظامیہ نے اس ایئرکرافٹ کو “AOG” یعنی “ایئرکرافٹ آن گراؤنڈ” قرار دیتے ہوئے عارضی طور پر سروس سے ہٹا دیا ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.