برطانیہ کی پہلی انٹرنیشنل ’باحجاب کرکٹر‘ کی بچوں کے شو میں آمد

image
برطانیہ کی پہلی انٹرنیشنل ’باحجاب کرکٹر‘ ابتہا مقصود نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے بچوں کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے حجاب پہن کر اسلامی روایات کے متعلق کتاب پڑھی۔

برطانوی اخبار دی مِرر کے مطابق 24 برس کی ابتہا مقصود انگلینڈ کے ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ ’دی ہنڈرڈ‘ کی ٹیم برمنگھم فینکس کی جانب سے کھیلتی ہیں اور وہ برطانیہ کی پہلی کھلاڑی ہیں جو اپنے ملک سکاٹ لینڈ کے لیے حجاب پہن کر انٹرنیشنل کرکٹ کھیلتی ہیں۔

انہوں نے ساؤتھ ایشین ہیریٹیج کے مہینے کے آغاز سے قبل جمعے کو سی بِی بِیز بیڈ ٹائم سٹوریز کے نام سے شو میں فرحانہ اسلام اور نبیلہ ادانی کی کتاب ’ناٹ ناؤ نور‘ پڑھی۔

یہ نور نامی ایک لڑکی کی کہانی ہے جو اِس بات پر حیرانی کا شکار رہتی ہے کہ اُس کی گھر کی خواتین حجاب کیوں پہنتی ہیں۔

ابتہا مقصود کہتی ہیں کہ ’اس سے پتا چلتا ہے کہ مسلمان خواتین کے لیے حجاب اتنا اہم کیوں ہے۔‘

وہ مزید کہتی ہیں کہ ’اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ آپ باحیا ہیں اور اس سے آپ کی بطور مسلمان واضح شناخت ہوتی ہے۔‘

جب دی مِرر نے 25 برس کی سٹار کرکٹر سے اس کہانی کے انتخاب کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ ’یہ بچوں کو جواب دینے کے لیے بہت ہی اچھی کتاب ہے۔ اس سے اچھی طرح اور تفریح کے ساتھ جواب دیا جاتا ہے لہذا میں نے اس وجہ سے اس کتاب کا انتخاب کیا۔‘

    

View this post on Instagram           A post shared by Nujum Sports (@nujumsports)

ابتہا مقصود جو کہ دندان ساز بن رہی ہیں وہ سکاٹ لینڈ کی جانب سے کھیلنے والی پہلی پاکستانی نژاد خاتون کھلاڑی ہیں۔

انہوں نے اس بارے میں مزید بتایا کہ ’حجاب پہن کر کرکٹ کھیلنے میں کوئی دشواری نہیں ہوئی۔ اس سے کوئی رکاوٹ نہیں آتی اور میں یہ پہن کر بلا جھجھک کھیلتی رہتی ہوں۔‘

    

View this post on Instagram           A post shared by Abtaha Maqsood (@abtaha_m)

برمنگھم فینکس کی سٹار نے مزید کہا کہ ’یہ حیا کے بارے میں ہے اور اس سے اصلی پہچان ہوتی ہے کہ میں کون ہوں اور مجھے مسلمان ہونے پر فخر ہے۔ میں سمجھتی ہوں یہ بہت اہم ہے۔ میں سمجھتی ہوں کہ حجاب پہن کر ایجبسٹن (برمنگھم فینکس کے ہوم گراؤںڈ) جیسے بڑے سٹیڈیم میں کھیلنے سے بہت اہم پیغام جاتا ہے کہ آپ جیسے بھی نظر آتے ہوں، جو بھی پہنتے ہوں، آپ جو چاہیں وہ کر سکتے ہیں۔ آپ بڑے سٹیڈیم میں کھیل سکتے ہیں اور اپنا خواب جی سکتے ہیں اور جو چائیں وہ کر سکتے ہیں۔‘

خیال رہے کہ برمنگھم فینکس نے ابتہا مقصود کے لیے مخصوص سپورٹی حجاب بنایا ہے جسے وہ آرام سے پہن کر کھیل سکتی ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.