قومی اسمبلی کی تحلیل کی تاریخ سامنے آگئی ۔۔ مدت سے قبل اسمبلی توڑنے سے حکومت کو کیا فائدہ ہوگا؟

image

حکومت نے اگلے ماہ اگست میں قومی اسمبلی کی مدت مکمل ہونے سے قبل 8 اگست کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ کرلیا، صدر کو سمری بھجوانے کے حوالے سے تیاریاں جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسمبلی کی مدت 12 اگست کی رات بارہ بجے تک پوری ہوگی، 4 دن پہلے اسمبلی کی تحلیل کے پیچھے اہم وجہ ہے کیونکہ وقت سے قبل اسمبلی کی تحلیل کے بعد نوے دن میں الیکشن کرانا ہوگا، اگر اسمبلی اپنی آئینی مدت پوری کریں تو ساٹھ دن میں انتخابات کرانا ہوتا ہے۔

اسمبلی کی تحلیل سے متعلق وزیراعظم شہباز شریف نے بھی کہا تھا کہ موجودہ حکومت کی مدت چودہ اگست کوختم ہوجائےگی، الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ دے گا۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے اس حوالے سے کہنا تھا کہ قومی اسمبلی 13 اگست تک تحلیل ہو جائے گی تاہم سیاسی صورتحال پر قبل ازوقت اسمبلی تحلیل ہوتی ہے تو کچھ کہا نہیں جا سکتا۔

قومی اسمبلی اپنی آئینی مدت سے چار روز قبل 8اگست کو تحلیل کر دی جائے گی، قومی اسمبلی کی تحلیل کی سمری صدر مملکت کو ارسال کی جائے گی۔ آئینی ماہرین کا کہنا ہے کہ صدر مملکت نے دستخط نہ کیے تو 48 گھنٹے میں اسمبلی خود بخود تحلیل ہوجائےگی۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.