گال ٹیسٹ: 131 رنز کے تعاقب میں پاکستان کے تین کھلاڑی آؤٹ

image
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ کے چوتھے دن پاکستان نے دوسری اننگز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 48 رنز بنا لیے ہیں۔

گال میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کی جانب سے پاکستان کو جیت لیے 131 رنز کا ہدف دیا گیا جس کے بعد گرین شرٹس کو جیت کے لیے مزید 83 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی سات وکٹیں باقی ہیں۔

پاکستان کی جانب سے امام الحق 25 جبکہ کپتان بابر اعظم 6 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں عبد اللہ شفیق، شان مسعود اور نعمان علی شامل ہیں۔

پاکستان کو ہدف کے تعاقب کے آغاز میں پہلا جھٹکا عبد اللہ شفیق کی وکٹ کی صورت میں لگا جب وہ صرف 8 کے انفرادی سکور پر پرباتھ جے سوریا کی گیند پر وکٹ کیپر سدیرا سمارا وِکاراما کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

اس کے بعد بائیں ہاتھ کے بیٹر شان مسعود بھی پرباتھ جے سوریا کی گیند پر 7 رنز بنا کر نشان مدھشکا کو کیچ دے بیٹھے۔

شان مسعود کے بعد کپتان بابر اعظم کے بجائے نائٹ واچ مین کی صورت میں نعمان علی کو بھیجا گیا جو کہ صفر کے سکور پر رن آؤٹ ہوگئے۔

میچ کے پانچویں روز پاکستان کو جیتنے کے لیے مزید 83 رن درکار ہوں گے جبکہ سری لنکا کو فتح کے لیے سات وکٹیں حاصل کرنا ہوں گی۔

اگر سری لنکا کی اننگز کی بات کی جائے تو مہمان ٹیم نے چوتھے دن کا آغاز 14 رنز بغیر کسی وکٹ کے کیا تھا جس کے بعد پوری ٹیم 279 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

سری لنکا کی جانب سے دوسری اننگز میں دھننجایا ڈی سلوا نے 82، نشان مدھوشنکا نے 52 جبکہ رمیش مینڈس نے 42 رنز بنائے تھے۔

پاکستان کی جانب سے نعمان علی اور ابرار احمد نے تین تین جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور آغا سلمان نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی جا رہی یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا حصہ ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.