پاکستانی بچے کسی سے کم نہیں ۔۔ چھوٹے چھوٹے بچے ناسا خلائی کیمپ میں کیسے پہنچ گئے؟

image

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سائنسی مقابلوں میں کامیاب ننھے طلبہ نے ناسا کے خلائی کیمپ میں حصہ لیا۔

امریکی حکومت کی مالی اعانت سے کراچی کے تین اسکولوں سے تعلق رکھنے والے 24 طلبہ امریکی خلائی و راکٹ سینٹر کی خلائی کیمپ میں حصہ لے رہے ہیں۔ یہ خلائی کیمپ امریکی ریاست الاباما کے شہر ہنٹس ول میں واقع ہے۔

امریکا دنیا بھر کے نوجوانوں کےلئے جامع سٹیم تعلیم ، سبز ٹیکنالوجیز اور انٹرپرینیورشپ کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ امریکا کی طرف سے طویل عرصہ سے مختلف تعلیمی پروگراموں کے ذریعے پاکستان میں اسٹیم تعلیم فروغ کیلئے مسلسل تعاون جاری ہے جس میں 2011ء اور 2015ء میں پاکستانی طالب علموں کو خلائی کیمپ بھیجنا بھی شامل ہے۔

یہ امریکی گرانٹ 100 پاکستانی اساتذہ کیلئے اسٹیم کی تربیت اور میگنیفائی سائنس سینٹر میں ایک ہزار سے زائد طلباء کے تعلیمی دورے اور سائنس پروجیکٹ کے اختتامی مقابلے سمیت حصوں پر مشتمل ہے۔

طلبہ کیلئے اس سرگرمی کاانعقاد امریکی قونصلیٹ اور داؤد فاؤنڈیش کے تعاون سے کیا گیا جس کا مقصد 50 اسکولوں میں سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی کی تعلیم کو فروغ دینا ہے۔

امریکا کی جانب سے گرانٹ دینے کا مقصد اسٹیم تعلیم کو فروغ دینا اور کراچی کے اسکولوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ وہ عملہ کی تربیت کیلئے مزید وسائل مختص کریں اور تربیت کے مزید بہتر نتائج حاصل ہوں۔

پروگرام کے منتظمین کا کہنا ہے کہ اس کے نتیجے میں طلباء کو سائنس کے شعبوں میں کیریئر بنانے کی ترغیب ملے گی، صنعت، تعلیمی اداروں اور تحقیق میں اسٹیم گریجویٹس کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے میں مدد حاصل ہوگی۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.