محرم الحرام ۔۔ کراچی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری کب سے بند ہوگی؟

image

سندھ بھر میں امن و امان کے پیش نظر 9 اور 10محرم کو صوبے بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔

محکمہ داخلہ سندھ نے ڈبل سواری پرپابندی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے صوبے میں 9 اور 10محرم کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی ہوگی، ڈبل سواری پرپابندی کے حکم سے خواتین، بچوں، معذور افراد اور بزرگوں کو استثنیٰ ہوگا۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے صوبے میں اسلحہ ساتھ لےکر چلنے کے تمام اجازت نامے بھی معطل کردیےگئے ہیں جبکہ صوبے میں محرم سے متعلق اجتماعات کے علاوہ ہر قسم کے جلسے جلوسوں پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں آج سے محرم الحرام کا آغاز ہوچکا ہے اور سندھ میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے محکمہ داخلہ کی جانب سے ہنگامی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

سندھ میں امن و امان کے قیام کیلئے ہزاروں پولیس اور رینجرز اہلکار تعینات کئے جارہے ہیں جبکہ بڑی تعداد میں زیرتربیت پولیس اہلکاروں کو بھی میدان میں اتارا جارہا ہے۔

ملک میں نو اور 10 محرم کو مرکزی جلوس کی سیکورٹی کیلئے جلوس کی گزرگاہ پر درجنوں اہلکار ڈیوٹی انجام دینگے جبکہ بلند عمارتوں پر اسنائپرز بھی تعینات کئے جائینگے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.