کیا جیمز کیمرون تباہ ہونے والی آبدوز ’ٹائٹن‘ پر فلم بنا رہے ہیں؟

image
ہالی وڈ کے مشہور ترین فلمساز جمیز کیمرون نے پچھلے مہینے جون میں بحر اوقیانوس کی گہرائی میں تباہ ہونے والی آبدوز ’ٹائٹن‘ کی کہانی پر مبنی فلم بنانے کی افواہوں کی تردید کردی ہے۔

خیال رہے آبدوز ’ٹائٹن‘ میں جو کہ پچھلے ماہ سمندر کی گہرائی میں تباہ ہوئی تھی میں دو پاکستانیوں سمیت پانچ افراد سوار تھے جو کہ بحر اوقیانوس میں غرق ہونے والے جہاز ’ٹائیٹینک‘ کا ملبہ دیکھنے گئے تھے۔

جمیز کیمرون ہالی وڈ کی مشہور ترین فلموں میں سے ایک فلم ’ٹائیٹینک‘ کے ڈائریکٹر ہیں اور آبدوز ’ٹائٹن‘ کے تباہ ہونے کے بعد انہوں نے آبدوز کی مالک کمپنی ’اوشن گیٹ‘ کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے تھے اور حادثے پر افسوس کا اظہار بھی کیا تھا۔

ان کا بیان سامنے آنے کا بعد میڈیا اور سوشل میڈیا میں یہ افواہیں آنا شروع ہوگئی تھی کہ شاید ہالی وڈ کے فلمساز ’ٹائیٹینک‘ کے بعد اب آبدوز ’ٹائٹن‘ کی کہانی پر مبنی بھی فلم بنا رہے ہیں۔

جیمر کیمرون نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤٹنس سے ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’میں عام طور پر میڈیا میں گردش کرنے والی ہتک آمیز افواہوں کا جواب نہیں دیتا لیکن اب مجھے دینا پڑے گا۔‘

انہوں نے وضاحت کی کہ ’میں اوشن گیٹ (آبدوز) پر فلم بنانے پر کسی سے بات نہیں کر رہا اور نہ کبھی کروں گا۔‘

I don’t respond to offensive rumors in the media usually, but I need to now. I’m NOT in talks about an OceanGate film, nor will I ever be.

— James Cameron (@JimCameron) July 15, 2023

خیال رہے ’ٹائٹن‘ نامی آبدوز 18 جون کو لاپتہ ہوئی تھی اور 22 جون امریکہ اور کینیڈا کی ریسکیو ٹیموں نے اس بات کا اعلان کیا تھا کہ یہ آبدوز تباہ ہو چکی ہے اور اس کا ملبہ بھی مل چکا ہے۔

یہ ملبہ شمالی بحر اوقیانوس کی سطح سے 12 ہزار فٹ نیچے سے اٹھایا گیا تھا۔


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts