کراچی سے حیدرآباد جانے والی مسافر کو چ حادثے کا شکار ہوگئی، حادثے میں متعدد افراد کے زخمی اور 3 اموات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایم نائن موٹر وے پر مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد افردا زخمی ہوگئے ہیں۔
ایم نائن موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی مسافر کوچ کراچی سے حیدرآباد جارہی تھی۔