بارش میں اپنی جیکٹ مجھے پہنا کر مجھ سے پوچھا ۔۔ لیجنڈری اداکار دلیپ کمار اور سائرہ بانو کی دوستی کیسے ہوئی؟

image
بارش میں اپنی جیکٹ مجھے پہنا کر مجھ سے پوچھا ۔۔ لیجنڈری اداکار دلیپ کمار اور سائرہ بانو کی دوستی کیسے ہوئی؟

لیجنڈری اداکار دلیپ کمار اور سائرہ بانو کی جوڑی کامیاب ترین جوڑیوں میں شمار ہوتی ہے، ان کے رشتے میں موجود پیار، محبت، عزت و احترام اور ایک دوسرے کا خیال رکھنے کا جذبہ مثالی تھا جبکہ دونوں کی عمر میں کافی فرق تھا۔

حال ہی میں سائرہ بانو نے بارش کے موسم میں اپنے مرحوم شوہر کو یاد کرتے ہوئے اپنی اور انکی کہانی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ساتھ ہی دلیپ صاحب کی رین کوٹ میں ایک تصویر بھی لگائی۔

سائرہ بانو نے لکھا کہ، دلیپ صاحب کو بارش اتنی پسند تھی کہ جب کبھی وہ کسی میٹنگ کے سلسلے میں گھر سے باہر ہوتے اور بارش ہوتی تو وہ فوراً خوشی سے مجھے فون کرتے اور کہتے، سائرہ بارش ہو رہی ہے۔

انہوں نے اپنی سُنہری یاد کا تذکرہ کرتے ہوئے مزید لکھا کہ، ایک بار وہ اور دلیپ کمار جوہو ساحل پر رات گئے چہل قدمی کر رہے تھے کہ اچانک بارش شروع ہوگئی اور دلیپ کمار نے اپنی جیکٹ میرے کندھوں پر ڈالی اور گاڑی میں بیٹھنے میں میری مدد کی، گاڑی میں بیٹھنے کے بعد انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ "کیا تم مجھ سے شادی کرو گی؟"

انہوں نے دلیپ کمار کے بارے مین بتاتے ہوئے لکھا کہ، دلیپ صاحب ہمیشہ دل سے کسان تھے، اور وہ پشاور کے ایک قابل احترام پٹھان پھل فروش کے بیٹے ہونے پر فخر کرتے تھے۔

سائرہ بانو نے بارش سے انکی محبت بیان کرتے ہوئے لکھا کہ، دلیپ صاحب نے ایک پہاڑی مقام پر ایک خوبصورت زمین خریدی۔ وہاں ایک گھر بنایا تا کہ بارش کے موسم کو انجوائے کیا جائے۔ وہاں کی سبز گھاس پر ہم بارشوں کے دوران گھنٹوں چہل قدمی کرتے اور راستے میں پڑے پتھر اُٹھاتے اور دور پھینکنے کا مقابلہ کرتے اور میں ان پتھروں کو جمع کرتی تھی، جن میں سے کچھ آج بھی میرے پاس محفوظ ہیں۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts