ایلون مسک نے چڑیا اڑادی ۔۔ ٹوئٹر کا نیا لوگو متعارف، نیا نام تبدیل کرکے کیا رکھ دیا؟

image

ایلون مسک کی ملکیت میں جانے کے بعد ٹوئٹر کی سب سے بڑی تبدیلی، ٹوئٹر کی جانب سے مشہور برڈ لوگو کا متبادل پیش کر کے نام بھی تبدیل کردیا گیا۔

سوشل میڈیا پر مشہور سائٹ ٹوئٹر کی چیف ایگزیکٹو لینڈا یاکارینو کی جانب سے ایک ٹوئٹ میں نئے لوگو کی تصویر پوسٹ کی گئی اور پھر اس کو سوشل میڈیا نیٹ ورک پر چڑیا والے لوگو کی جگہ لگا دیا گیا۔

ٹوئٹر کے نئے لوگو میں ایکس لکھا نظر آ رہا ہے جبکہ ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے بھی اپنی پروفائل امیج بھی اس لوگو سے تبدیل کرتے ہوئے ٹوئٹر بائیو میں ایکس ڈاٹ کام کا اضافہ کر دیا ہے اور ٹوئٹر کا نام بھی ایکس کر دیا گیا ہے۔

ایلون مسک ٹوئٹر کو سپر ایپ ایکس میں بدلنے کے خواہشمند ہیں اور لوگو کی تبدیلی اسی لیے کی گئی ہے۔اس سے قبل ایلون مسک نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ بہت جلد ہم ٹوئٹر برانڈ اور تمام پرندوں کو خیرباد کہہ دیں گے، اگر ایکس لوگو اچھا ہوا تو وہ 23 جولائی کی شب پوسٹ کیا جائے گا اور 24 جولائی کو لائیو کر دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر خریدنے کے بعد مقبول چڑیا ہٹاکر کتا بھی لگایا گیا تھا تاہم بعد میں کتا ہٹاکر واپس چڑیا بٹھادی گئی تھی لیکن اب چڑیا کو اڑا کر ایکس لگادیا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.