پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی، جو کہ اپنی سیاسی اور سماجی خدمات کی وجہ سے ہر وقت ایکٹو نظر آتی ہیں، وہ اپنی فیملی کو وقت دینے اور ان سے پیار و محبت کرنے کے معاملے میں بھی پیچھے نہیں رہتیں۔
اس کے علاوہ شرمیلا فاروقی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی متعدد موضوعات سے متعلق پوسٹنگ کرتی رہتی ہیں اور اس طرح وہ اپنے پارٹی کارکنان اور مداحوں کے ساتھ جڑی رہتی ہیں۔
گزشتہ روز انہوں نے اپنی45 ویں سالگرہ کی پوسٹ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی۔ جس میں انہوں نے اپنے شوہر، ہشام ریاض شیخ کی جانب سے ملنے والے سرپرائز کو مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔
شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ، سالگرہ کی صبح جب وہ اٹھ کر اپنے کمرے کا دروازہ کھول کر باہر آتی ہیں تو پورا گھر پھولوں اور غباروں سے سجا ہوتا ہے۔ ساتھ ہی مبارک باد کے کارڈز بھی رکھے ہوئے تھے۔
شرمیلا فاروقی نے اس خوبصورت منظر کو اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا اور بعد میں سوشل میڈیا پر پیار بھرے پیغام کے ساتھ مداحوں کو بتایا کہ، "شیخ ہشام کی طرف سے میری سالگرہ کی صبح کا تحفہ۔"
شرمیلا فاروقی نے ایک اور ویڈیو اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے اپنی سالگرہ کی دوپہر بیمار بچوں کے ساتھ اسپتال میں گزاری۔