سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بارشیں ۔۔ درجنوں افراد کی ہلاکتیں اور کیا کیا تباہی ہوئی؟

image

ملک بھر میں جاری بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں درجنوں اموات، کھڑی فصلیں تباہ، مکانات گرگئے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں کے دوران ہونیوالے مختلف حادثات میں 27 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق سندھ میں7 سے 23 جولائی تک بارشوں سے مختلف حادثات میں 12 افراد جاں بحق ہوئے، جاں بحق افراد میں 5 بچے، 6 مرد اور 1 خاتون شامل ہے۔تھرپارکر میں 8 اور بدین میں 4 افراد جاں بحق ہوئے، مختلف حادثات میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے،جن کا تعلق بدین سے ہے۔

بلوچستان کے علاقے آواران کے علاقوں میں بارش کے بعد مقامی ندی میں پانی کا بہاؤ تيز ہوگيا، حفاظتی بند ٹوٹنے کا بھی خدشہ ہے۔

بسیمہ اور نواحی علاقے پتک میں بارشوں اور ریلوں نے تباہی مچا دی ہے، سیلابی ریلے شہری آبادی میں داخل ہوگئے جس کی وجہ سے متعدد گھر، دکانیں اور ہوٹل گرگئے۔ بارش سے نشیبی علاقوں میں تیار فصلیں برباد ہوگئی ہیں۔

خیبرپختونخوا میں 2 دنوں کے دوران بارشوں، سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ سے 9 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوئے۔مجموعی طور پر 9 گھر مکمل تباہ ہوئے اور 78 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔

محکمہ ریلیف کے مطابق چترال، شانگلہ اور بنوں میں بارشوں اور سیلاب سے زیادہ نقصانات ہوئے، بلوچستان کے مختلف شہروں میں بھی طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال ہے۔ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے مختلف واقعات میں 6 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوئے ہیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.