احسن خان نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیئے ۔۔ بیمار بچے کی کون سی خواہش پوری کردی؟

image

احسن خان پاکستان شوبز انڈسٹری کے ایک جانے مانے اداکار ہیں، ان کی شخصیت اور بہترین اداکاری کو لاکھوں لوگ پسند کرتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ ہر کوئی ان سے ملنے کی خواہش رکھتا ہے۔ ایسی ہی ایک خواہش اس معصوم بچے کی تھی جو کہ ہسپتال میں زیرِ علاج ہے۔

پھر کیا تھا احسن خان نے اپنے ننھے بیمار مداح کی اس خواہش کو پورا کرکے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے۔

ان دنوں احسن خان کی انسٹاگرام کے مختلف پیجز پر ایک مختصر ویڈیو کلپ وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں ایک ننھے اور بیمار مداح کی عادت کے لئے اسپتال میں دیکھا جاسکتا ہے۔

بیمار مداح کی خواہش تھی کہ وہ احسن خان سے ایک بار ملاقات کریں، اداکار کو جیسے ہی علم ہوا اس بات وہ اس سے ملاقات کے لئے اسپتال پہنچ گئے۔ ان کے اس اقدام کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا جا رہا ہے۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts