کراچی میں آج تیز بارش کہاں کہاں ہوگی اور اس کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟

image

کراچی مں کل سے ہلکی اور تیز بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جبکہ آج بھی شہر کا موسم ابر آلود ہے۔ شہر بھر میں بارش کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ بارش کا سلسلہ آج رات تک جاری رہے گا۔

گزشتہ روز کورنگی، لانڈھی، شاہ فیصل، نارتھ کراچی اور سرجانی ٹاؤن سمیت کئی علاقو میں موسلا دھار بارش ہوئی اور آج بھی ان علاقوں میں گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں جس سے ان علاقوں میں دوبارہ بارش متوقع ہے۔

واضح رہے کہ بارش کی صورتحال کی وجہ سے اندرون و بیرون ملک کئی پروازیں موخر کردی گئیں جبکہ ٹورنٹو، مدینہ، مسقط اور ریاض کی پروازیں منسوخ بھی کی گئی ہیں۔

بارش سے شہر کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگی ہیں اور شہریوں کو شدید مسائل کا سامنا ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.