بیٹے کو حاصل کرنے کے لئے ذہنی توازن بھی کھو دیا تھا۔۔ زیبا بختیار کی اپنی دوسری طلاق اور نجی زندگی کے متعلق انکشافات

image

“بیٹے اذان کی کسٹڈی حاصل کرنے کے دوران میں شدید ڈپریشن کا شکار ہوئیں اور ایک وقت ایسا بھی آیا جب اپنا ذہنی توازن بھی کھو دیا۔ وہ ایک بہت بڑی جنگ تھی۔ بیٹے کی کسٹڈی حاصل کرنے کے لئے 18 ماہ لگے“

یہ کہنا ہے ماضی کی مشہور اداکارہ زیبا بختیار کا جنھوں نے حال ہی میں ایک پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے اپنی نجی زندگی سے متعلق چند انکشافات کیے۔ زیبا بختیار کا کہنا ہے کہ ان کی پہلی شادی ایک سال میں ہی ختم ہوگئی تھی جس کے بعد انھوں نے اداکاری شروع کی اور پھر گلوکار عدنان سمیع سے ان کی دوسری شادی ہوئی اور بیٹے اذان سمیع کی پیدائش ہوئی۔ جس کے تھوڑے عرصے بعد ان کی دوبارہ طلاق ہوگئی۔

زیبا نے بتایا کہ انھیں اداکاری میں دلچسپی نہیں تھی بلکہ رائٹنگ یا پروڈکشن کرنی تھی۔ اس لئے وہ پروڈکشن سائیڈ پر آگئی۔ جبکہ عدنان سمیع کے متعلق ان کا کہنا ہے کہ “ہماری شادی نہیں چلی لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ برے انسان تھے کیونکہ ایسا ہوتا تو ان سے شادی ہی کیوں کرتی۔ وہ میرے بیٹے کے باپ ہیں اس لئے ان کی عزت کرتی ہوں۔ بیٹے کو باپ کے خلاف نفرت کرنا نہیں سکھایا“


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts