شادی کا فیصلہ سن کر والد ایک ہفتے تک ناراض کیوں رہے؟ کاجول نے اجے دیوگن سے شادی سے متعلق انکشاف کردیا

image
شادی کا فیصلہ سن کر والد ایک ہفتے تک ناراض کیوں رہے؟ کاجول نے اجے دیوگن سے شادی سے متعلق انکشاف کردیا

اجے دیوگن اور کاجول بالی ووڈ کی ایک ایسی جوڑی ہیں جو گوری اور شاہ رخ کی طرح سالوں سے خوشحال ازواجی زندگی گزار رہے ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں اجے دیوگن سے شادی کا فیصلہ کاجول کے والد کو پسند نہیں تھا؟

کاجول نے ایک انٹرویو میں اپنی شادی کے حوالے سے بتاتے ہوئے انکشاف کیا کہ، "اجے اور میں نے چار سال ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کے بعد، شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔ اجے کے والدین تو شادی کے لیے راضی ہوگئے، لیکن میرے والد خوش نہیں تھے انہوں نے کئی دنوں تک مجھ سے بات نہیں کی۔"

والد کی ناراضگی کی وجہ بتاتے ہوئے کاجول نے کہا کہ، "میرے والد چاہتے تھے کہ میں اپنے کیریئر پر توجہ دوں۔ لیکن، میں اجے سے شادی پر بضد تھی۔"

والد نے شادی کے بارے میں میرا فیصلہ سن کر پوچھا کہ، "تم ابھی شادی کیوں کرنا چاہتی ہو؟ ابھی تمہاری عمر کم ہے، جس پر میں نے جواب دیا کہ مجھے کام کرتے ہوئے 10 سال ہوگئے ہیں، اب میں چھوٹی نہیں ہوں اور شادی کا فیصلہ کرچکی ہوں۔"

کاجول کہتی ہیں، بعد میں کافی منانے کے بعد آخر کار میں نے اپنے والد کو راضی کر لیا۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts