کسی کے ساتھ رہنا ایک آرٹ ہے اس لئے۔۔ شادی کو کامیاب بنانے کے لئے طوبیٰ انور نے شادی شدہ جوڑوں کو کیا مشورے دے دیے؟

image

“ہمارے ہاں تھیراپسٹ کے پاس جانے کا رواج نہیں ہے۔ شادی شدہ زندگی گزارنا اتنا آسان نہیں ہے۔ شادی کے بعد کسی کے ساتھ رہنا آرٹ ہے جسے سیکھنا پڑتا ہے اور اس کو سمجھنے کے لئے وقت اور کسی کی رہنمائی چاہیے ہوتی ہے“

یہ کہنا ہے اداکارہ طوبیٰ انور کا جنھوں نے حال ہی میں ساتھی اداکار جنید جمشید نیازی کے ساتھ ایک ڈیجیٹل انٹرویو میں شرکت کی۔ طوبیٰ نے انٹرویو کے دوران شادی شدہ جوڑوں کے درمیان پیدا ہونے والے مسائل پر بھی بات کی۔

اس موضوع پر بات کرتے ہوئے طوبیٰ نے کہا کہ پاکستان میں میرج کاؤنسلنگ کا رواج نہیں ہے جو کہ شادی کو ٹوٹنے سے بچانے کے لئے بہت اہمیت رکھتا ہے۔ ہم شادی شدہ لائف کے مسئلے کو تھراپسٹ کے پاس لے کر نہیں جانا چاہتے، ہم ان مسئلوں کے بارے میں کسی سے بات نہیں کرتے۔ ہمارے گھر کے بڑے اپنے مسئلوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔ بہن، بھابھیاں اپنے مسئلوں میں ہیں تو آپ بتائیں کہ شادی شدہ خاص طور پر کم عمر جوڑے کس سے بات کریں؟

طوبیٰ انور کا کہنا ہے کہ نئے اور کم عمر شادی شدہ جوڑوں کو تھراپسٹ کے پاس جانا چاہیے۔ شادی اور کسی سے تعلق میں رہنا بھی ایک آرٹ ہے جس کو سیکھنا اور سمجھنا بہت ضروری ہے۔ واضح رہے کہ آج کل آن ائیر “بے بی باجی“ ڈرامہ سیریل میں طوبیٰ ایسی لڑکی کا کردار نبھا رہی ہیں جو مزاج کی تھوڑی تیز ہے اور اس کی شادی شدہ زندگی میں کئی مسائل ہیں۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts