چلاؤ مت! میں بہری نہیں ہوں .. جیا بچن آگ بگولہ ہوگئیں, غصے میں کسے ڈانٹ دیا؟

image

لیجنڈری اداکارہ اور سیاست دان جیا بچن اپنی بہترین اداکاری اور بے باک انداز کی وجہ سے جانی جاتی ہیں اور اکثر و بیشتر وہ میڈیا نمائندوں پر برستی دکھائی دیتی ہیں.

حال ہی میں وہ اپنی نئی فلم "راکی رانی کی پریم کہانی" کی نمائش کے موقع پر پہنچی جہاں انہیں ایک بار پھر فوٹوگرافرز پر غصہ کرتے دیکھا گیا۔

جیا بچن زیادہ لائم لائٹ پسند نہیں کرتیں اسلئیے جب فوٹوگرافرز انہیں گھیرتے ہیں تو وہ غصے میں آجاتی ہیں.

جیا بچن ممبئی میں منعقد ہونے والی اپنی فلم کی تقریب میں اپنے بیٹے ابھیشیک بچن اور بیٹی شویتا بچن کے ہمراہ شریک ہوئیں جہاں چاروں طرف کھڑے کیمرہ مین زور زور سے آوازیں دے کر انہیں اپنی طرف متوجہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے.

جیا بچن کو فوٹو گرافرز کا یوں بلند آواز میں بار بار ان کا نام پکارنا بالکل پسند نہیں آیا۔ اور اُنہوں نے فوٹو گرافرز کو ٹوکتے ہوئے غصے سے کہا "میں بہری نہیں ہوں، چلاؤ مت، آرام سے بات کرو."

ان کے غصہ کرنے کے بعد فوٹوگرافر کچھ دیر کیلئیے خاموش ہوگئے لیکن پھر ابھیشیک بچن کو دیکھتے ہی دوبارہ آوازیں لگانا شروع ہوگئے.


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts